counter easy hit

پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے تحت تعمیرہونے والے پبی فارسٹ پارک کا باقائدہ افتتاح

 opening of the Pabbi Forest Park

opening of the Pabbi Forest Park

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے تحت تعمیرہونے والے پبی فارسٹ پارک کا باقائدہ افتتاح گزشتہ روزکمشنر کوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کیا ، افتتاحی تقریب میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ایم پی اے چوہدری شبیر،ایم پی اے میاں طارق محمود، سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان ودیگر سرکاری و نیم سرکاری شخصیات ، تاجربرادری اورسمیت اہلیان سرائے عالمگیر و کھاریاں کی بڑی تعداد موجود تھی، کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ نے حاظرین سے خطاب میں پبی فارسٹ پارک کو علاقے میں خوبصورت اضافہ قرار دیااور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ کو شبانہ روز انتھک محنت کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کینال ویوپارک سمیت پبی فارسٹ پارک کی تعمیر کے سلسلے اور کہاکہ نوجوان آفیسرز اگر اس طرح محنت اور جذبہ حب الوطنی سے کام کریں تو تو کوئی وجہ نہیں کہ بہت کم عرصے میں پاکستان ایک سرسبز اور شاداب ملک بن جائے انہوں نے پارک کی تعمیر میں حصہ لینے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیااور خصوصی شیلڈدیں ۔