counter easy hit

پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز مسلسل تیسرے روز بھی بند

OPD of Government hospitals in Punjab close consecutive for third days

OPD of Government hospitals in Punjab close consecutive for third days

 لاہور: پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے جاری احتجاج کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز مسلسل تیسرے روز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یس نیوز کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈور پیشنسٹس وارڈز آج مسلسل تیسرے روز بھی بند ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہڑتال کے باعث جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچیسن اسپتال، لیڈی ویلنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اوپی ڈیز کے حوالے کوئی بھی کچھ آگاہی فراہم نہیں کررہا ہے کہ ہم علاج معالجے کے لیے کہاں جائیں۔اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم اوپی ڈیزبند کرنے پر مجبورہیں کیونکہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ وائے ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک او پی ڈیز میں کام شروع نہیں کیا جائے گا، اگر حکومت کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی جاری رہی تو اگلے مرحلے میں اسپتالوں کے وارڈز اور ایمرجنسی میں بھی کام بند کردیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website