counter easy hit

بریکنگ نیوز : ہار کے شور میں اچانک چکری کے چوہدری کی الیکشن 2018 میں کامیابی کی خبر آ گئی

راولپنڈی ; عام انتخابات 2018ء کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی پی 10 راولپنڈی سے جیپ کے نشان پر کھڑے آزاد اُمیدوار چودھری نثار علی خان کامیاب ہو گئے ۔ چودھری نثار علی خان نے پی پی 10 سے 53 ہزار 145 ووٹ

حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل الیکشن لڑ رہے آزاد اُمیدوار نصیر الحسنین 22 ہزار 253 ووٹ حاصل کر سکے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 63 سے چودھری نثار علی خان کے مقابلے میں کھڑے پی ٹی آئی کے اُمیدوار غلام سرور خان کامیاب ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے غلام سرورخان 64301 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار چودھری نثار 48497 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے سردار ممتاز خان 22475 ووٹ حاصل کر سکے۔تاہم راولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 میں چودھری نثار علی خان کامیاب ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ عام انتخابات 2018ء کے تحت گذشتہ روز ملک بھر میں پولنگ ہوئی۔ گذشتہ روز دن بھر عوام نے پولنگ اسٹیشنز کا رُخ کیا اور اپنے پسندیدہ اُمیدوار اور جماعت کو ووٹ ڈالا۔ انتخابات 2018ء کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے عام انتخاباتکے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھںٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے متعدد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف باقی جماعتوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ قومی اسمبلی کی 272 میں سے 260 نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں سے تحریک انصاف اب تک کل 120، ن لیگ کو 61، پیپلز پارٹی کو 40 جبکہ آزاد اُمیدواروں 16 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔مزید غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔