counter easy hit

بریکنگ نیوز : مکمل غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق سعد رفیق کامیاب قرار ۔۔۔۔بنی گالہ میں جشن کا مزہ کرکرا کر دینے والی خبر آ گئی

لاہور ;غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے کامیاب ہو گئے ہیں ۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 168 سے خواجہ سعد رفیق

نے کامیابی سمیٹ لی اور 34 ہزار ایک سو 14 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی محمد فیاض بھٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے ۔اسی حلقہ سے ن لیگ کے منحرف رہنما زعیم قادری بھی انتخاب لڑ رہے تھے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے تاہم وہ کتنے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اس حوالے سے تازہ صورتحال سامنے نہیں آ سکی ہے ۔دوسری جانب این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ عمران خان سے ہے اور اس کا بھی مکمل نتیجہ سامنے نہیں آ سکاہے ، گزشتہ رات کی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 12ہزار 37 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق 11 ہزار 17 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب یک اور خبر کے مطابق لیہ عام انتخابات2018 میں پی پی 281 لیہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے میدان مار لیا،لیگی امیدوارکو3ہزار31ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پی پی 281 لیہ کے غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شہاب الدین خان 33 ہزار 141 ووٹ لےکرکامیاب رہے جبکہ ان کے مخالف امیدوار مسلم لیگ ن کے ملک عبدالشکور 30 ہزار 110 ووٹ لے سکے۔