ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان انڈی پینڈنس کپ کی ٹکٹوں کی فروخت آج بھی جاری رہے گی۔ شائقین لاہورمیں بینک آف پنجاب کی مین برانچ سے 4 ہزار اور 6 ہزار روپے والے ٹکٹ خرید سکیں گے۔

فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم اتوار اور پیر کی درمیانی شب لاہور پہنچی تھی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی اور دیگر آفیشلز نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعد ازاں کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سیکورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان ہونے والی سیریز کو آزادی کپ کا نام دیا گیا ہے جو 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل ہے اور یہ تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔








