counter easy hit

نوشہرہ میں سیکورٹی فورس کی گاڑی پر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

نوشہرہ: کچہری روڈ پرخودکش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

One killed in a suicide attack on a security force car in Nowshera, 3 injuredنوشہرہ میں کچہری روڈ پر دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

 ڈی پی او ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے سے  فورسزکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔