لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے وہاب ریاض کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا لیکن وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پُرعزم ہیں۔
وہاب ریاض کا انگلش کاؤنٹی میں شامل ٹیم ڈربی شائر سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے اور وہ رواں سیزن میں کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔








