counter easy hit

چھٹی والے دِن دشمن کا بُزدلانہ وار۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے الوارہ میں سیکورٹی فورسز پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 60 سے 70 دہشت  گردوں نے سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر حملہ کیا ہے۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے ہیں جب کہ 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک علی،لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان فینسنگ میں مصروف تھے جب ان پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا۔حملہ افغانستان میں بیسز میں چھپے دہشت گردوں نے کیا۔پاک فوج نے بھرپور کاروائی کر کے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج تمام تر کاروائی کے باوجود باڑ لگانے کا عمل جاری رکھے گا۔سرحد پر 2 ہزار 611 کلومیٹر میں سے 911 کلومیٹر باڑ لگائی چکی ہے۔ جب کہ گذشتہ سال دسمبر میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ پاک افغان سرحد پرقلعوں اور آہنی باڑ لگانے کا کام جاری ہے اور سرحد پر 843 قلعوں مین سے 233 پر کام مکمل ہوچکا ہے پاک افغان سرحد کی کل لمبائی 2611 کلومیٹر ہے پہلے مرحلے کے 1200 کلومیٹرمین سے 802 کلومیٹر سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام مکمل ہوچکا ہے، باڑ لگانے کا کام دسمبر 2019 ء تک مکمل کر لیا جائے گا ،سرحد پر باڑ لگانے کے اس عمل سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website