counter easy hit

اہم ترین شہرسے گیس کے تاریخی ذخائردریافت ، تمام پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ٹنڈومحمدخان (ویب ڈیسک) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گائوں حافظ آباد میں او جی ڈی سی ایل کمپنی نے قدرتی گیس کے اعلیٰ نوعیت کے ذخائر دریافت کئے ہیں او جی ڈی سی ایل ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گیس کے وسیع زخائر کے لئے مختلف علاقوں میں گیس کی تلاش کے لئے کوششیں کر رہے تھے جس کے بعد ہمیں مقامی زمیندار عطامگریو کی زرعی زمین سے قدرتی گیس کا زخیرہ دریافت ہوا ہے اور یہ اعلیٰ درجے کی گیس ہے اور اسے کارآمد بنانے کے لئے جلد پائپ لائین بچھائی جائے گی .چین کے ممتاز جریدے گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کا بڑا ذخیرہ جلد دریافت ہونے کا امکان ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا اور خلیجی ممالک کےلئے بھی اچھی خبر ہوگی۔ جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سمندر میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کے واضح امکانات ہیں اور اگر اس سلسلے میں اندازے درست ثابت ہوئے تو یہ دریافت پاکستان کو اقتصادی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ امریکی کمپنی ایگزم موبل اور اٹلی کی کمپنی ای این آئی سمیت جوائنٹ ونچر جنوری سے سمندر میں ڈرلنگ کررہا ہے، اگر تیل کا یہ بڑا ذخیرہ دریافت ہوتا ہے تو اس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے، کئی بین الاقوامی کمپنیاں تیل اور گیس کی تلاش، تیل صاف کرنے اور تیل کی ترسیل جیسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، اور اس سرمایہ کاری سے پاکستان کو اپنی ترقی کا مقصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ چین پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبہ میں بھرپور تعاون کررہا ہے۔ اور اب یہ خبر ہے کہ ٹنڈومحمدخان کے قریبی گائوں حافظ آباد میں او جی ڈی سی ایل کمپنی نے قدرتی گیس کے اعلیٰ نوعیت کے ذخائر دریافت کئے ہیں، جن پر جلد کام شروع ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website