counter easy hit

چھٹی کا روز وزیراعظم عمران خان کیلئے تاریخی دن بن گیا

کراچی: انصاف ہائوس کراچی میں شمولیت پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی و سندھ کے ذمہ داروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان پی ٹی آئی سندھ کے قائم مقام صدر حلیم عادل شیخ، کراچی ڈویزن کے صدر خرم شیر زمان، جنرل سیکریٹری اشرف قریشی، رکن سندھ اسمبلی رابستان و دیگر کی موجوگی میں اعلان کیا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر حسن نظامی، سردار اکبر بازاجو، کراچی کے جنرل سیکریٹری پیر میاں زبی، سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری محمد علی شیروان، سندھ کے نائب صدر منلال بخشلگانی، نذیر حسین سومرو، کمال مغل، طاہر خان، ہزار خان ابڑو، سید سرفراز، شایان گجر، شوکت علی سمیت دیگر سندھ کے ذمہ داران نے پی ٹٰی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

س موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے قائم مقام صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا آل پاکستان مسلم لیگ کے ذمہ داروں کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر ویلکم کرتے ہیں۔ ملکر سندھ کی تبدیلی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ سندھ میں تبدیلی آتے آتے رہ گئی ہے، جلد سندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے بہت جلد وزیراعظم لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، لاڑکاںہ کی عوام کو بتائیں گے کہ کس طرح پیپلز پارٹی نے عوام کو لوٹا ہے سندھ کی عوام کی بد دعائوں نے زرداری کو آج اس مقام پر پہنچایا ہے زرداری اپنے خاندان سمیت ایک عدالت سے دوسرے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، کتنی بھی لکھی ہوئی تقریرں کر لیں بلاول زرداری ہے اور زرداری ہی رہی گا۔ سندھ میں دس سالوں میں لوٹنے والوں کا احتساب ہورہا ہے بلاول آجکل ابا اور پھپو بچائو تحریک پر نکلے ہوئے ہیں، سندھ میں احتساب کی بات کی جاتی ہے تو یہ کہتے ہیں 120 ارب روپے وفاق سے نہیں ملے ابھی تک ترقیاتی کاموں کا بجیٹ 20 فیصد تک استعمال نہیں ہوا جبکہ 8 مال گذر چکے ہیں، 18 ترامیم کوئی قرآنی آیات نہیں جہاں 18ترامیم ہوچکی ہیں وہاں 19ویں بھی آسکتی ہے، لیکن ہم 18 ترمین کو نہیں چھیڑنا چاہتے آج بھی عوام کو پیاسا مارا جارہا ہے تھر میں بچوں کا علاج نہیں ہوتا ستر فیصد عوام گٹروں کا پانی پینے پر مجبور ہے سندھ میں پیپلز پارٹی آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی جیسے ایس ایس پی رائو انوار جیسے چاہتی ہے۔ جن کی مدد سے مظالم کر کے ووٹ لینا چاہتی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی سندھ پولیس کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے، ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے بجائے پولیس ان کے مال کی حفاظت میں ہوتی ہے

خرم شیر زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے ملک کا پئسا لوٹا ہے وہ جیلوں میں جائیں گے، ملک کا لوٹا ہوا پئسا واپس لائیں گے، جن لوگوں نے ملک کا ایسا حال کیا ہے ان کا احتساب ضرور ہو گا، آج پاکستان کی عزت عمران خان کے وجہ سے دنیا بھر میں ہو رہی ہے۔ کراچی سے کشمور تک بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آٰئی جیتے گی کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے کراچی کی عوام کو پہلی بار اتنا بڑا پیکیج دیا گیا سرکلر ریلوے، تعلیم سمیت دیگر پیکیج کراچی کے شہریوں کے لئے دیئے گئے ہیں، کراچی کا اگلا میئر بھی پی ٹی آئی کا ہو گا، سندھ کی سیاسی جماعت کے بڑے نام پی ٹی آئی میں جلد آئیں گے، بڑی بڑی شخصیتیں رابطے میں ہیں جو پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتی ہیں، وزیراعظم پاکستان کی بہترین پالیسی احساس ہے جس سے عوام کو گھر ملیں گے۔ غریب لوگوں کو صحت کارڈ ملیں گے، کروڑوں کی تعداد میں سرورے ہو رہے ہیں خوشحال پاکستان کے نام سے ملک ترقی کی راہ پر ہے۔