counter easy hit

پریانکا چوپڑا کی ہراساں ہونے کی داستان

ممبئی: جنسی ہراساں کرنے کے خلاف دنیا بھر میں چلنے والی می ٹو تحریک کے بعد متعدد معروف اداکاراﺅں نے آگے آکر اس حوالے سے پیش آنے والے مختلف واقعات بتائے۔ اب اس میں ایک اور بڑے نام کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جو پریانکا چوپڑا ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے ایک کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنے کیرئیر کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کے تجربے کا سامنا ہوا۔

36 سالہ پریانکا چوپڑا نے کہا ‘خواتین کو جنسی ہراساں کرنا معمول بن چکا تھا، مگر اب ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، لوگوں کے پاس اب ہمیں چپ کرانے کی طاقت نہیں’۔ ان کی شروع کی فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراساں کیا گیا، جس میں بالی ووڈ کے بڑے نام بھی شامل ہیں، پروڈیوسرز بھی اور اداکار بھی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی انہیں جنسی ہراساں کیا گیا تو ان کا کہنا تھا‘ اس کمرے میں موجود ہر ایک کو ممکنہ طور پر کبھی نہ کبھی اس طرح کے واقعے کا سامنا ہوا ہے’۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھی جنسی ہراساں کیا گیا مگر اب خواتین اتنی بہادر ہو گئی ہیں کہ وہ آگے آکر اپنی مشکل کو بیان کر سکتی ہیں۔ تاہم انہوں نے اس واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ بولی وڈ سے ہولی وڈ میں قدم جمانے والی اداکارہ نے کہا ‘ہمارے پاس ہمیشہ سے آواز تھی، مگر کوئی سنتا نہیں تھا، مگر اب اگر میری کوئی کہانی ہو تو مجھے نہیں لگتا کہ اب ہمیں تنہا ہوں گی اور میں اسے بتانے پر شرمندہ بھی نہیں ہوں گی’۔