counter easy hit

ملکی وسائل لوٹنے والوںکے کڑے احتساب کیلئے عوامی ریفرنڈم ضروری، راشن ڈپو بحال کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے،لیاری سے ایم این اے شکور شاد کی وزیراعظم کو تجاویز

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ملکی وسائل لوٹنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے اس کیلئے ملکی سطح پر ریفرنڈم کرایا جاناچاہیے۔ یہ تجویز کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ممبر قومی اسمبلی شکور شاد قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔ انھوں نے وزیراعظم کو لیاری کے بدترین بلدیاتی مسائل کی تفصیلات کے ساتھ وفاق کی طرف سے صوبائی حکومت کو جاری فنڈز اور ان کے استعمال کے متعلق بھی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر انھوں نے ملک و قوم کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے کرپٹ سیاستدانوں کے کڑے احتساب سے متعلق عوامی ریفرنڈم سمیت متعدد تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں۔ جن میں ملک بھر میں پرانے طرز کی کنٹرولڈ راشن شاپس دوبارہ بحال کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ جس سے عام لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور غریب عوام کو ضروری اشیائے خوردونوش حکومتی سبسڈی پر کم ریٹس پر میسر ہونگی۔وزیراعظم عمران خان نے ان کی کوشش کو سراہا اور ان کی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی بھی کروادی۔

OLD, RASHAN, DEPOT, SHOUD BE, REINSTATED, IN, COUNTRY, AND, A, REFERUNDUM, ALSO, TO, ISSUE, PUNISHMENT, TO, CORRUPT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website