counter easy hit

افغان شہریوں کو پانچ دنوں میں 19000 ویزے جاری، نئی ویزا پالیسی کا نفاذ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)افغان شہریوں کیلئے نئی ویزا پالیسی نافذ ہونے کے بعد پاکستان افغان شہریوں کو 45 ممالک کی طرف سے جاری ہونے والے ویزوں کی تعداد سے زیادہ ویزے جاری کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ ۔ یہ بات پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے تحت افغان شہریوں کی تمام کیٹگریز کو طویل مدتی متعدد ویزے جاری کیے جارہے ہیں جن میں زائرین ، طلباء ، تاجر ، سرمایہ کار اور مریض شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور اے خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے افغان شہریوں کیلئے ویزوں کے اجراء کے راستے کو ہموار کیا۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں درخواست دہندگان پر بدعنوانی اور غلط بیانی کے الزامات نے پاکستان کے امیج کو متاثر کیا تھا اور ویزا درخواست دہندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری پانچ دنوں میں بیک لاگ کو کلیئر کرنے کیلئئے تقریبا 19،000 متعدد انٹری ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اب پاکستان افغان شہریوں کو ویزے جاری کرنے واللے تقریبا 45 ممالک کے برابر اکیلا سب سے زیادہ ویزے جاری کرنے والا مللک بن گیا ہے۔

1/3 The new visa regime for Afghan citizens is now enforced. Under this regime long term multiple visas are being issued to all categories of Afghan citizens including visitors, students, businessmen, investors and patients.

@AmbassadorSadiq
·
55m
2/3 I congratulate Ambassador Mansoor A. Khan for streamlining the issuance of visas to Afghan citizens. The charges of corruption and mishandling of applicants in recent years had tarnished the image of Paksitan and caused hardship to visa applicants.

@AmbassadorSadiq
·
55m
3/3 To clear the backlog almost 19,000 multiple entry visas were issued in last 5 working days. Pakistan alone is now issuing more visas to Afghan citizens than the total visas issued to them by some 45 countries represented in Kabul.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website