counter easy hit

تیل کی گرتی قیمتیں، عالمی بازار حصص میں مندی

Oil prices, the downturn

Oil prices, the downturn

واشنگن…….. عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کا عالمی ترقی پر ممکنہ اثرات کے باعث عالمی بازار حصص میں مندی دیکھی جارہی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بتدریج کمی سے یورپ کی مرکزی اسٹاک مارکٹس میں کمی آئی ، لندن سٹاک ایکسچینج تین اعشاریہ 46مفیصد کمی پر بند ہوئی۔
دوسری جانب امریکہ کی وال سٹریٹ میں 3 فیصد کمی ہوئی۔جرمنی اور پیرس سمیت دنیا کے زیادہ تر اسٹاک ایکسچینج میں کمی واقع ہوئی ہے۔یورپ اور امریکی منڈی میں مندی ایشیا کی مارکیٹس میں مندی کے باعث پیش آئی۔دبئی اسٹاک ایکسچینج 28 ماہ میں کم ترین سطح پر بند ہوئی جبکہ جاپان کی منڈی اکتوبر 2014 کے بعد کم ترین سطح پر بند ہوئی۔انویسٹیک ویلتھ انویسٹمنٹ کی سینیئر انویسٹمنٹ ڈائرکٹر لورا لیمبی کا کہنا ہے سرمایہ کاروں نے فیصلہ کیا ہے کہ رسک بہت زیادہ ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ چین کی ترقی سست ہو جائے گی، امریکہ میں شرح سود میں اضافہ ہو گا اور تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث کئی آئل کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔