counter easy hit

واہ رے مسلم ۔۔ موت بر حق ہے ۔۔کفن پر شک ہے

OH Muslim... Death is right.. there is doubt on the shroudواہ رے مسلم ۔۔ موت بر حق ہے ۔۔کفن پر شک ہے

(منیر ساجد) زیر نظر تصویر ایک سائن بورڈ کی ہے جس پر تحریر ایک خاص شہر جناح ٹاؤن ہڑپہ کے لوگوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ خبردار اگر ہمارے قبرستان میں کسی نے اپنے پیارے کو دفنانے کی جرات کی تو جاؤ جا کر اپنے قبرستان جس کا رقبہ 22کنال ہے اور 16کنال پر لوگ غیر قانونی قابض ہیں ان سے قبرستان کی جگہ واگزار کرواؤ اور اپنے پیاروں کو آپ لوگوں کو سرکار کی طرف سےدیے گئے کئ کنال رقبہ جس کے بڑے حصہ پر لوگ غیر قانونی قابض ہیں اور اس کی واگزاری بھی سیاست کی نظر ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے پیپر ورک رپورٹس مکمل ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہوسکی انتظامیہ اور مقامی سیاستدانوں کے رویے دیکھ کر نزدیکی گاؤں کے قبرستان انتظامیہ نے دوسرے علاقے کی میت کو دفنانے کی پابندی لگا دی یادرہے 185کے قبرستان میں جناح ٹاؤن ہڑپہ کے لوگوں نے میتیں دفنانا شروع کردیں تھیں کیونکہ ہڑپہ کے قبرستان کی جگہ پر لوگ غیر قانونی طور پرقابض ہونے کی وجہ سے جگہ ختم ہوچکی ہے اور لوگ دوسرے قبرستانوں185/9L کا رخ کرنے پر مجبور ہیں اور اب وہاں بھی داخلے کی پابندی کا بورڈ لگ چکا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ کے قبرستان کی جگہ کی واگزاری پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے اور انتظامیہ کو اپنی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبرستان کی جگہ کو واگزار کروایا جائے انہوں نے مزید انتظامیہ ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا کہ ہماری مودبانہ گزارش ہے کہ مہربانی فرماکر ہڑپہ کے قبرستان کی جگہ کو واگزار کروا کر ہمارے اوپر احسان عظیم کیا جائے نا کہ ہمیں اپنے پیاروں کو دفنانے کے لئے بھی دوسروں کی منتیں کرتے ہوئے اپنے ہی ہاتھوں اپنی عزت نفس مجروح کرنی پڑے