yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

معمر افراد کا عالمی دن

Yes 1 Webmaster September 30, 2015 1 min read
International Day of Older Persons
Share this:
International Day of Older Persons
International Day of Older Persons

معمر افراد کا عالمی دن
تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال
ویسے تو ہم سب جانتے ہیں کہ آج جو بچہ ہے وہ جوان ہوتا ہے اور پھر اس پر بڑھاپا آ جاتا ہے ۔ہم عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں، ایک دن (اگر زندہ رہے تو) بوڑھے لازمی ہو جائیں گے۔ضعیف عمری میں کمزوری اور بیماریوں کا حملہ تو ہوتا ہی ہے، اپنی اولاد یا دیگر عزیز وں کی قدر وعزت نہ کرنے کا دکھ بھی ان کو گھیرے رہتا ہے ۔ معمر افراد کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ان کے تجربات نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں۔ 14 دسمبر 1990 کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کے ذریعے ہر سال یکم اکتوبر کو ”معمر افراد کا عالمی دن ”منا نے کا اعلان کی ۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے اس دن کے حوالے سے ہر سال ایک نیا موضوع متعارف کروایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد معمر افراد کی ضروریات، مسائل اور تکالیف سے معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا اور لوگوں کی توجہ بوڑھے افراد کے حقوق کی طرف دلاناہے ۔اس موقع دنیا بھر میں تقریبات، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال یکم اکتوبر کو اپنے بزرگوں سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ہم نے اوپر لکھا معمر افراد کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں ،اس طرح کہ ان کی زندگی کے تجربات نوجوانوں کو منتقل ہوتے ہیں ،اس لیے بھی کہ آج جو جوان ہے کل وہ بچہ تھا اسے جس نے پالا پوسا اپنی جوانی اس کو جوان کرنے پر صرف کی آج وہ بوڑھا ہے وہ اپنی محنت و مشقت سے اپنی اولاد کو بڑا آدمی بنانے کے لئے ساری عمر کوشاں رہے۔پھرایک وقت ایسا آتا ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ ان بزرگوں کی خوشیاں اکثر اوقات تلخیوں میں بدل جاتی ہیں۔ وہ پل پل جیتے اور پل پل مرتے ہیں۔اب مجبور بھی ہوتے ہیں اور بے بس بھی اور شائد ان کی ضرورت بھی نہیں رہتی اس لیے ان کو مرنے کے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

بزرگوں کا احترام ایک خالص اسلامی نظریہ ہے ۔اسلام کتنا پاکیزہ مذہب ہے بوڑھوں کودردر کی ٹھوکریں کھانے کے لئے چھوڑ نہیں دیابلکہ ان کی تعظیم کو اللہ کی تعظیم قراردیتا ہے ۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بزرگوں کی عزت و تکریم کی تلقین فرمائی اور بزرگوں کا یہ حق قرار دیا کہ کم عمر اپنے سے بڑی عمر کے لوگوں کا احترام کریں اور ان کے مرتبے کا خیال رکھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے۔’

‘اسی طرح قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ ”اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں ”اْف” بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات کیا کرو، اور ان دونوں کے لیے نرم دلی سے عجز و اِنکساری کے بازو جھکائے رکھو اور (اللہ کے حضور) عرض کرتے رہو ‘اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے ) پالا” ہم دیکھتے ہیں بچے اپنے والدین کو بات بات پر ڈانٹتے رہتے ہیں ایسے بچے دوسرے بزرگوں کا کیا احترام کریں گے۔

آپ دیکھیں مسجدومدرسوں ،مزاروں،بازاروںگلی محلوں میں بھیک مانگتے بزرگ ہرروز دیکھے جاسکتے ہیں کوئی پیٹ بھرنے کے لئے ایک وقت کاکھانادے دیتاہے توکوئی جھڑک دیتا ہے ۔اللہ کو سخت ناپسند ہے کہ بزرگوں کو جھڑکا جائے ۔حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”ہمارے بڑوں کی وجہ سے ہی ہم میں خیر و برکت ہے ۔ پس وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور ہمارے بڑوں کی شان میں گستاخی کرتا ہے۔”

قارئین یہ بات بڑی توجہ طلب ہے کہ اسے پڑھ کر سر ندامت سے جھک جاتا ہے آپ بھی پڑھیںایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بزرگوں کے معیارِ زندگی کے حوالے سے بہترین ملک سویڈن ہے(تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بزرگوں کے لیے بہترین ملک کے طور پر ناروے نے اپنے ہمسایہ ملک سویڈن کی جگہ لی ہے جواب دوسرے نمبر پر ہے ۔تیسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ، چوتھے پر کینیڈا اور پانچویں پر جرمنی ہے ) جبکہ پاکستان بدترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ ایک اور رپورٹ نظر سے گزری جس میں بدترین ممالک میں پاکستان کا چھٹا نمبر بتایا گیا ہے، اور بزرگ افراد کے لیے بدترین ملک ایک مرتبہ پھر افغانستان کو قرار دیا گیا ہے۔ دونوں رپورٹس میں سے کوئی بھی درست ہو ہمارے لیے باعث شرم ہے ۔اس کی مثال کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں شائد ہی بزرگوںکوعلاج ومعالجے کے حوالے سے کوئی ترجیحی سہولتیں فراہم ہوں، معمر افراد کو لمبی قطاروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اسی طرح بینک ہیں جہاں پینشن لینے کے لیے ان کو سارا سارا دن دھکے کھانے پڑتے ہیں ۔ کالم کے آخر میں تحقیق پیش ہے۔

ایک تازہ ترین تحقیق سے معلوم ہوا کہ جو لوگ بوڑھے افراد کے لیے منفی رویے رکھتے ہیں ان میں اپنی آئندہ زندگی میں دل سے منسلک بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ نئی تحقیق کے مطابق وہ نوجوان اور ادھیڑ عمر افراد جنہوں نے بوڑھے افراد کے لیے منفی رویوں کا اظہار کیا، انہیں اپنی آئندہ زندگی میں سٹروک، دل کے حملوں اور دل کی دوسری سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ اپنے ہم عمر ان افراد کی نسبت زیادہ تھا جو بوڑھے افراد کی جانب عمومی طورمثبت رویہ رکھتے تھے ۔اب چلتے چلتے ایک حدیث سنتے جائیںحضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”جو جوان کسی بوڑھے کی عمر رسیدگی کے باعث اس کی عزت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس جوان کے لیے کسی کو مقرر فرما دیتا ہے جو اس کے بڑھاپے میں اس کی عزت کرے۔”

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan vs Bangladesh
Previous Post ویمن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 125 رنز کا ہدف دے دیا
Next Post پاکستانی فلمیں بالی ووڈ فلم امپورٹرز کے لیے خطرہ بن گئیں
Pakistani Movies

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.