پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورمرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پنجاب اور مرکز میں نگران سیٹ اپ کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مرکز اور صوبوں میں ایسا سیٹ اپ لانا چاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف جلد نگراں سیٹ اپ کے لیے ناموں کا اعلان کر دے گی۔








