counter easy hit

نائیجیریا میں لاسا بخار سے 101 افراد ہلاک

نائیجیریا میں لاسا بخار کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

101 people killed in lava fever in Nigeriaعالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآؤڈ بارڈز کے مطابق اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

فروری میں نائیجریا میں اسی بخار نے 314 افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72 ہلاک ہو گئے تھے۔

نائیجیریا میں لاسا بخار سے 101 افراد ہلاک

لاسا وائرس خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔