مانچسٹرحملے کی تحقیقات جاری ہیں، برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹرحملےملزم سلمان عبیدی کے دہشتگرد نیٹ ورک سے تعلق کا امکان رد نہیں کیاجاسکتا۔

Obaidi linked to a terrorist group cannot be undone, British police
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹر دھماکے میں استعمال ہونے والا زیادہ تر مواد سلمان عبیدی نے مانچسٹر سے خریدا، سی سی ٹی وی وڈیو سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سلمان عبیدی لیبیا سےبرطانیہ آمد کے بعد چار دنوں میں سلمان عبیدی نے تمام اقدامات خود کرتا نظر آیا۔ ان معلومات کے با وجود سلمان عبیدی کے کسی بڑے نیٹ ورک سےتعلق کےامکان کورد نہیں کیا جاسکتا، مانچسٹرحملےکی تحقیقات سےمتعلق 11 افراد گرفتارہیں، جن میں سے3 کو رہا کردیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ مانچسٹر ایرینا میں سلمان عبیدی نے خودکش حملہ کیاتھا، مانچسٹر حملےمیں 22افراد ہلاک 64 زخمی ہوئےتھے۔








