چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔

China: sandstorm in Xinjiang, paralyzed life system
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرد آلود طوفان نے سنکیانگ کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تیز ہواؤں کی وجہ سے اڑنے والی ریت سے حد نگاہ بھی بہت کم ہو گئی اور متاثرہ علاقوں میں اندھیرا چھا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد گھر بھی متاثر ہوئے اور متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔








