counter easy hit

ے شک اللہ جسے چاہے عزت سے نوازے

اسلام آباد( ویب ڈیسک )دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ و شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا طارق جمیل کو منفرد اعزاز سے نواز دیا۔مولانا طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالم دین ہیں اور دنیا بھر میں وہ دین کی دعوت و تبلیغ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ جہاں معروف عالم دین کی کاوشوں کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے وہیں اب سرچ انجن گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب نے بھی ان کی خدمات کو تسلیم کرلیا اور انہیں یوٹیوب کے مخصوص گولڈن پلے بٹن کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔یوٹیوب کی جانب سے یہ بٹن ان کی ویب سائٹ پر موجود طارق جمیل آفیشل چینل پر ایک ملین (10 لاکھ) سے زائد سبسکرائبر ہونے کے اعزاز میں دیا گیا ہے ۔ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ کی جانب سے کسی چینل کو اس بٹن سے نوازنا ایک انعام ہوتا ہے ۔مولانا طارق جمیل کے چینل کو دیئے گئے اس اعزازی بٹن کو خود انہوں نے کھولا اور اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ مولانا طارق جمیل گولڈن پلے بٹن کو ان باکس کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔