counter easy hit

آرمی چیف سے ازبکستان کے حکومتی وفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کی حکومت کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

Army chief meets Uzbekistan government delegationپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے حکومتی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی

ازبک وفد کی قیادت صدر ازبکستان کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل مخمودوو وکٹر والڈیمیرو وچ نے کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ازبکستان کی حکومت کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔