جبلجانا: مردوں کے لئے اٹھتے بیٹھے شرٹ کا پینٹ سے باہر آنا ہمیشہ سے ہی شرمندگی کا باعث رہا ہے لیکن اب اس کا بھی حل تلاش کرلیا گیا ہے۔

یورپی ملک سلووینیا کے ایک ڈیزائنر نے ایسے افراد کی مشکل حل کردی جو شرٹ کے پینٹ سے باہر آنے سے شدید پریشان ہیں۔ آفس میں کام کرنے والے ملازمین بعض اوقات کام میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کی شرٹ آدھی پینٹ میں اور آدھی باہر ہے جس کی وجہ سے ان کی شخصیت متاثرہورہی ہے جب کہ عام طور پر ایسے شخص کو سست اور کاہل تصور کیا جاتا ہے جس کی شرٹ پینٹ سے باہر ہو۔


