counter easy hit

2 نومبر کو نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے، عمران خان

November 2 will tell you that democracy is what Nawaz Sharif, Imran Khan

November 2 will tell you that democracy is what Nawaz Sharif, Imran Khan

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنڈی میں تو ٹریلر تھا اصل میچ تو 2 نومبر کو ہوگا اور نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔

بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر موجود کارکنوں سے ناشتے پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکن 2 نومبر کے احتجاج کی بھرپور تیاری کریں اور اسلام آباد احتجاج سے پہلے پولیس کو پکڑائی نہ دیں، 2 نومبر کو ہمارا سونامی تمام پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہماری تمام تر توجہ 2 نومبر کے احتجاج پر ہے، پنڈی میں تو ٹریلر تھا اصل فلم 2 نومبر کو چلے گی، 2 نومبر کو نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔

آخری سانس تک نوازشریف کی کرپشن کا پیچھا کروں گا

بعد ازاں عمران خان نے بنی گالہ کے باہر تعینات ایف سی اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ عمران خان کا سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے کہنا تھا کہ آپ لوگ کسی فرد یا گروہ کے نہیں ریاست کے ماتحت ہیں، اللہ نے آپ کو عوام کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم نے آپ کے ہاتھ میں قانون اور بندوق ایک ایک فرد کی حفاظت کے لئے دی ہے، غریب قوم اپنا پیٹ کاٹ کے آپ کو تنخواہیں دیتی ہے لہذا قوم کے احسانات کا بدلہ بھلائی سے دیں۔

عمران خان نے سیکیورٹی اہلکارون سے کہا کہ کسی کے ذاتی مفادات کے بجائے قانون کی پاسداری کو مقدم رکھیں، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں بلکہ اس کی عملداری کے لئے پوری محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی خوشنودی کے لئے ہم وطن بھائیوں اور بہنوں کی تکریم میں کمی نہ آنے دیں، ہمارے کارکنان آپ اور آپ کی آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لئے اپنا آجقربان کر رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website