counter easy hit

ایشین ہاکی چیمپئنز، پرعزم پاکستان ملائیشین دیوار گرانے کے لیے تیار

Asian Hockey Champions, determined to topple Pakistan for Malaysian wall

Asian Hockey Champions, determined to topple Pakistan for Malaysian wall

لاہور: چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پُرعزم پاکستانی ٹیم ملائیشین دیوار گرانے کیلیے تیار ہے، دونوں ٹیموں کا مقابلہ ہفتے کو ہوگا، کھلاڑیوں نے گذشتہ روز بھرپور مشقیں کیں، پنالٹی کارنر لگانے اور گیند پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول رکھنے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں، ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید فتح سمیٹ کرمسلسل تیسری بار فیصلہ کن معرکے میں رسائی کیلیے بے چین ہیں، ان کے مطابق غلطیوں پر قابو پا کر میدان میں اترتے ہوئے میزبان سائیڈ کو زیر کرینگے۔ ہفتے کو ہی دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان، ملائیشیا، بھارت اور کوریا نے اچھے کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہفتے کو ہوگا،گرین شرٹس ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے سے 2 فتوحات کی دوری پر ہیں، اب انھیں سخت حریف ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہے، میزبان نے اس سے قبل پول میچز میں پاکستان کو2 کے مقابلے میں4گول سے شکست دی تھی، یاد رہے کہ پاکستان کو2012 اور2013  میں ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، اگر گرین شرٹس نے یہ ایونٹ بھی جیت لیا تو ٹیم فتوحات کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلے گی۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، بھارتی ٹیم آخری بار 2011 میں چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہی تھی، اس نے 2012 میںدوسری جبکہ2013 کے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی، اگر دونوں روایتی حریف ٹیمیں سیمی فائنلز جیت گئیں تو پھر30 اکتوبر کو فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی، ادھر پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل مقابلے کیلیے تیاریاں مکمل کرلیں، ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید نے کہاکہ بھرپور تیاریوں کیساتھ میدان میں اتریں گے، کامیابی سمیٹ کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی پوری کوشش ہوگی۔

ملائیشیا کے شہر کوآنٹن سے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت میں انھوں نے کہا کہہم اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ میزبان ٹیم نے تمام ٹیموں کیخلاف انتہائی عمدہ کھیل پیش کیا، وہ پاکستان کو بھی4-2 سے شکست دے چکی ہے، سیمی فائنل کے دوران اسے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا بھی ایڈواٹیج ہوگا، اس لیے حریف کو آسان نہیں سمجھ رہے بلکہ بھرپور تیاریوں کیساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ہیڈ کوچ نے کہاکہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کھیل میں بہتری لانے کیلیے گذشتہ روز پہلے مرحلے میں40 منٹ کی خصوصی ورزشیں کرانے کے بعد پنالٹی کارنر لگانے اورگیند پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول رکھنے کی بھی ٹریننگ کرائی گئی،  پلیئرز سیمی فائنل میں اپنے کیریئر کا بہترین کھیل پیش کرنے کیلیے پُرعزم ہیں، خواجہ جنید نے کہاکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی مقابلوں کے دوران عوام کی بھرپور سپورٹ رہی جس پر میں ان کا مشکور ہوں، ایک بار پھر درخواست ہے کہ سیمی فائنل کے دوران  بھی ٹیم کی کامیابی کیلیے خصوصی دعا کی جائے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website