counter easy hit

بھارت سے اچھی آفرزہیں لیکن کام نہیں کروں گی، وینا ملک

not work well in India, Veena Malik

not work well in India, Veena Malik

راولپنڈی……ادارکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت سے اچھی آفرزہیں لیکن کام نہیں کروں گی، بہت جلد ٹی وی پر دیکھیں گے۔
وطن واپسی پر ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ کمرشل فلم میں کام کرنے کا ارادہ نہیں لیکن ٹی وی پر کام کروں گی اور آپ بہت جلد دیکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے بتایا کہ فی الحال بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہوں، سیاست نہیں کرونگی۔ اس موقع پر وینا ملک کے شوہر اسدبشیر خٹک کا کہنا تھا کہ وینا بہترین بیوی اور بہترین ماں ہے، میں میڈیکل کے شعبے میں اور وینا بچوں کے لیے فلاحی کام کریں گی۔