counter easy hit

صرف پاکستان اور بھارت نہیں پوری دنیا ہی تباہ

امریکہ: پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ ہونے سے دنیا کی 90 فیصد آبادی ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی ماہر نے پاکبھارت کی جنگ کے نتیجے ہونے والی خطرناک صورتحال سے متعلق اہم پیشگوئیاں کردیں۔ اس متعلق ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی پڑوسی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ نیوکلئیر پاور بھی ہیں لیکن دونوں ممالک کے آپس میں تعلقات کشیدہ رہنے سے اکثر جوہری کی جنگیں باتیں سننے کو ملتی ہیں۔ امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو چھوٹی سی نیوکلیر طاقتیں جن کے پاس ہیروشیما پر گرائے گئے بم کے برابر چند جوہری ہتھیار ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں دوسرے ممالک کو بھی اس کے غیر ارادی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اسی حوالے سے ایک امریکی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں دنیا بھر میں دو ہفتوں میں جوہری بادل چھا جائیں گے اور 30 سے 50 فیصد میل کی بلندی تک فضا میں جوہری تابکاری سے امریکا میں کھڑی فصلیں سردی سے تباہ ہو جائیں گے۔

امریکی ماہر نے کہا ہے کہ اندازے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں امریکا میں بیٹھا کسان کئی سالوں تک 10سے 40 فیصد تک کپاس، گندم اور چاول سے محروم ہو جائے گا۔ پوری دنیا کے پاس صرف 60 روز کی خوراک بچے گی۔ جب کہ دو جوہری ممالک کے درمیان جنگ کے نتیجے سے پیدا ہونے والی نیو کلئیر ونٹر کی صورت میں زمین پر فصل نہیں اگے گی اور 90 فیصد آبادی قحط سالی سے مر جائے گی اور انسانی تہذیت ختم ہو جائے گی۔ امریکی ماہر نے مزید کہا کہ جنگ کے نتیجے میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہو گا نا تو وہ ممالک جن کے پاس نیوکلئیر ہتھیار نہیں ہیں اور نا ہی وہ ممالک جنہوں نے جنگ میں حصہ نہیں لیا۔