counter easy hit

امریکا سے ہمیشہ تعلقات کی ضمانت نہیں ، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی یونین کے رکن ممالک پر باہمی سیکورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔ مرکل کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ امریکا سے تعلقات ہمیشہ استوارر ہیں۔

 Not always guarantee relations with the United States, German Chancellor


Not always guarantee relations with the United States, German Chancellor

مرکل نے برسلز میں بلجیم کی لودن اور گینت یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے بعد شرکا سے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین نے اپنی سرحدوں کے اندر اور قریبی علاقوں میں کئی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے جن میں مہاجرت، دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات، مشرقی یوکرائن میں تشدد، شام میں جنگ اور افریقا میں غربت اور قحط شامل ہیں۔مرکل نے کہا کہ یورپ اور یورپی یونین کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں مستقبل میں عالمی سطح پر مسائل کے حل کے لیے زیادہ ذمے داری اٹھانا ہوگی۔ جرمن چانسلر نے یورپی یونین اور امریکا کے آئندہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا اگر ہم خود کو دھوکے میں نہ رکھیں۔ ہمارے روایتی شراکت داروں کے حوالے سے اگر ہم ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کی بات کریں تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ ان کا قریبی تعاون یورپی ممالک کے ساتھ ہمیشہ برقرار رہے گا، ہمیں اس معاملے پر کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website