counter easy hit

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 افراد ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شوال میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک گھر پر میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جب کہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔