counter easy hit

کراچی میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں 7 افراد گر کر جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی میں واقع اچار بنانے والی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں 7 افراد گر جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی دارالسلام ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اچار فیکٹری میں زیر زمین کیمیکل ٹینک میں 3 ملازمین گر گئے جنہیں بچانے کے لئے مزید 4 افراد نیچے اترے لیکن کیمیکل سے خارج ہونے والی گیس کے باعث وہ بھی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ٹینک میں موجود لاشوں کو نکالنے کا شروع کردیا ہے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مہتاب ، سہیل ، عدنان، نواب ، عمران اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔