counter easy hit

ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا کا امریکا پر میزائل داغنے کا منصوبہ

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد امریکا کے علاقے گام پر میزائل داغنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

North Korea plans to fire missiles on USA after the trump threats

North Korea plans to fire missiles on USA after the trump threats

شمالی کورین فوج کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھمکیوں کے بعد فوری طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملکی سربراہ کم جانگ ان کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد امریکی علاقے گام کو نشانہ بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد کردیا جائے گا۔ فوجی ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کا مؤثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا کو جوہری میزائل کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ شمالی کوریا کو ایسے غضب کا نشانہ بنائیں گے کہ دنیا نے ایسا کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website