counter easy hit

نجم سیٹھی بلامقابلہ چیرمین پی سی بی منتخب

شہریار خان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیرمین منتخب ہوگئے۔

Najam Sethi elected chairman PCB by unopposed

Najam Sethi elected chairman PCB by unopposed

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران پی سی بی چیرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں شامل 9 ممبران تھے جن کے ووٹ کے بعد چیرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جانا تھا تاہم نجم سیٹھی کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔ دوسری جانب پی سی بی حکام کے مطابق نجم سیٹھی نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے طور پر ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں اور انہوں نے گورننگ بورڈ کےاجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر نجم سیٹھینے گورننگ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتروں گا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کےلیےہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ نجم سیٹھی پہلے بھی چیرمین پی سی بی کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website