counter easy hit

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران شور شرابہ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

 کراچی: سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران شور شرابے سے ایوان ایک بار پھر مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔

Noise during Sindh Assembly session, the House became fish market

Noise during Sindh Assembly session, the House became fish market

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سرپرستی میں ہونے والے اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں چائنا کٹنگ اور لندن کٹنگ کس نے کی، سب کو پتہ ہے، چائنا کٹنگ کا خاتمہ اور تمام غیر قانونی شادی ہال گرائے جائیں تو لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدر آباد کے لئے 80 کروڑ روپے جاری کئے جا رہے ہیں، حیدر آباد پیپلز پارٹی کا شہر ہے اور یہاں کسی کی دادا گیری نہیں چلے گی۔ وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقعہ بن قاسم پارک 10 سال کے لئے بحریہ ٹاؤن کو لیز پر دیا جا رہا ہے، یہ پارک فلاحی مقاصد کے لئے بحریہ ٹاؤن کے حوالے کیا جا رہا ہے اور عوام سے کوئی پیسہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے شور شرابہ کیا جاتا رہا اور شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے جس سے ایوان مچھلی منڈی کا مرکز پیش کرنے لگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website