counter easy hit

بابائے انسانیت عبدالستارایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔

In the memory of Father of humanity Abdul Sattar Edhi realesed 50 rupees coin

In the memory of Father of humanity Abdul Sattar Edhi realesed 50 rupees coin

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔ سکے کا اجرا عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ تانبے اور نکل سے بنے سکے کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ اس کا وزن 13.50 گرام ہے۔ سکے پر سامنے کی جانب عبدالستار ایدھی کا سال وفات درج ہے جبکہ سکے کے عقبی رخ پر عبدالستار ایدھی کی تصویر اور عرصہ حیات بھی درج ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کے تمام دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹر سے جاری کیا گیا ہے اور اس یادگاری سکے کا اجرا  پاكستانی قوم کی جانب سے اپنے محسن كو خراجِ تحسين پيش کرنے کی چھوٹی سی کاوش ہے۔ اس سے قبل 28 فروری کو عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر بھی  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے کا سکہ جب کہ  انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے بھی بابائے انسانیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website