counter easy hit

کوچ مارک کولز نئے پلان لے کر آئے ہیں، بسمہ معروف

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ کوچ مارک کولز نئے پلان لے کر آئے ہیں ،جن پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ،کوشش ہے کہ ٹریننگ کے دوران زیادہ سے زیادہ میچز کھیلے جائیں تاکہ کھلاڑیوں کے چناؤ میں آسانی ہو۔

Coach Mark Coles has brought a new plan, Bismah Maroofکپتان بسمہ معروف کہتی ہیں کہ کیمپ میں تمام ہی کھلاڑی انتہائی جوش وخروش سے ٹریننگ کر رہی ہیں اور سب ہی پر امید ہیں کہ کیوی کوچ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے کوچ نے کھلاڑیوں کی رہنمائی کررہے ہیں،انہوں نے بہت سے پلان دئیے ہیں،جن سے ٹیم کو یقینا فائدہ ہو گا۔ اکتیس اکتوبرسے شارجہ میں ہونے والی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تین ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔