counter easy hit

ملیکہ بخاری نہیں بلکہ ۔۔۔ کس نامور خاتون کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ بنا دیا گیا؟ پکی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے روشان ظفر کو بے نظیر انکم سپورٹ کی سربراہ لگا دیا گیا ہے ، روشان ظفر در اصل ایس ایم ظفر کی صاحبزادی ہیں جبکہ نجی ٹی وی کے ذرئع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایم ڈی بیت المال کیلے خاتون ایم این اے منزہ حسن کا نام فائنل کر دیا ، اس کے علاوہ وومین ٹاکس کی بھی چیئرپر سن مقرر کر دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ منزہ حسن دو مرتبہ ایم این اے رہ چکی ہیں ، اس سے پہلے وہ وومین ونگ کی بھی چیئر پرسن رہ چکی ہیں

اس سے قبل حکومت پاکستان کے ترجمان نے میڈیا کے بعض حصوں میں ملیکہ علی بخاری کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن تعینات کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے، پیر کو یہاں جاری بیان میں حکومتی ترجمان نے کہا کہ مذکورہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، صحیح پوزیشن یہ ہے کہ ملیکہ علی بخاری کو وزارت قانون وانصاف کی بطور پارلیمانی سیکرٹری تعیناتی کی گئی ہے اور ان کا سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کیلئے وزیراعظم کے خصوصی معاون سید ذوالفقار عباس بخاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا تصدیق کے بغیر کسی خبر کی اشاعت یا اسے نشر کرنے سے گریز کرے گا۔