counter easy hit

شب برات کے موقع پر سامان آتشبازی کا لاکھوں روپے کا روبار ہوا

 night of millions

night of millions

شیخوپورہ (زاہد اعوان )شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں شب برات کے موقع پر سامان آتشبازی کا لاکھوں روپے کا روبار ہوا اور نصف شب تک مختلف علاقوں سے آتشبازی کے گولے چلنے کی آوازیں آتی رہیں جس کی وجہ سے مساجد میں عبادت گزاروں کا خشوع و خضوع بھی متاثر ہوا ، مین بازار، خادم حسین روڈ، پرانا شہر، طارق روڈ سمیت کئی مقامات پر سرعام سامان آتشبازی دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود فروخت ہوتا رہا ، پولیس ذرائع کے مطابق مریدکے اور شیخوپورہ سمیت مختلف مقامات سے سکندر وغیرہ 12افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ہزاروں روپے کا سامان آتشبازی برآمد کیا گیا ہے، مختلف مقامات پر پٹاخہ بم پھٹنے اور آتش بازی کا سامان چلاتے ہوئے چار نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔