counter easy hit

نائجیریا پاکستان سے رواں برس3جے ایف17 تھنڈرخریدے گا

Nigeria 3 this year from Pakistan JF-17

Nigeria 3 this year from Pakistan JF-17

کراچی…… برطانوی دفاعی جریدے کے مطابق نائجیریا پاکستان سے رواں برس تین جے ایف17 تھنڈرخریدے گا ،جریدے نے نائجیرین اخبار پنچ148Punch147 کے حوالے سے بتایا کہ نائجیریا نے2016 کے بجٹ میںپاکستان سے تین جے ایف17تھنڈر خریدنے کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔اخبار نے بجٹ کی دستاویز کی نقل کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تین جے ایف تھنڈر کےلئے پانچ ارب نائجیرین نائیرا (25ملین ڈالر) مختص کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بجٹ میں دس پے اے سی سپر مشاق اور دو ایم آئی35ایم ہیلی کاپٹر کےلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔برطانوی جریدے نے دسمبر2014میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ نائجیریا کی طرف سے جے ایف تھنڈر کی خریداری حتمی مراحل میں ہے ،تاہم اس کی باقاعدی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔دوسری طرف سری لنکا کے اخبار148دی مرر147 نے رپورٹ دی ہے کہ سری لنکا کی طرف سے پاکستان سے آٹھ جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے سے سری لنکن فضائیہ نے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے، سری لنکا کے ساتھ پاکستان کا جے ایف 17تھنڈر کا معاہدہ ہوا ہے اس پر جب اخبار نے رابطہ کیا تو ائیر فورس کے گروپ کیپٹن چاندیما الوس نے کہا کہ اس طرح کسی بھی معاہدے کے متعلق نہیں جانتے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک سری لنکن فضائیہ کا تعلق ہے تو ہم نے اس سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں اس کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ لہذا ہمارے پاس اس طرح کی کوئی معلومات نہیں۔