yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

نک جونس نے 35 سالہ پریانکا سے محبت کی وجہ بتا دی

Web Editor July 20, 2018 1 min read
Nick jonas old the reason the love with 35 years old Priyanka
Share this:

لاہور: امریکی گلوکار 25 سال نک جونس اور 35 سالہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی محبت کی چہ مگوئیاں گزشتہ چند ماہ سے جاری ہیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں امریکی گلوکار نے اپنے سے 10 سال بڑی پریانکا سے محبت کی وجہ بتا دی.

ان دونوں کے درمیان محبت کی خبریں گزشتہ برس کانز فلمی میلے کے ایونٹ میٹ گالا میں پہلی بار ایک ساتھ شرکت کے بعد آنا شروع ہوئیں۔ رواں برس جون میں ان دونوں کو پہلی بار عوامی مقامات میں دیکھا گیا، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان جلد منگنی اور شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔

گزشتہ ماہ جون میں پریانکا چوپڑا نے امریکا میں نک جونس کے کزن کی شادی میں شرکت بھی کی تھی، جس کے بعد اسی ماہ کے آخر میں امریکی گلوکار پہلی بار بھارت بھی آئے تھے۔ بھارتی دورے کے دوران نک جونس نے پریانکا چوپڑا کی والدہ اور بھائی سے ملاقات بھی کی، جس کے بعد دونوں امریکا چلے گئے۔ جہاں ان دونوں کی محبت کی خبریں امریکی و بھارتی میڈیا پر گردش کرتی رہیں، وہیں ان دونوں کی عمر میں 10 سال کے فرق پر باتیں ہونے لگیں۔

کئی لوگوں نے ان کی عمر میں ایک دہائی کے فرق کے باوجود دونوں میں محبت ہوجانے پر حیرت کا اظہار بھی کیا، تاہم دونوں اپنی محبت اور عمر کے حوالے سے تاحال کوئی واضح بیان نہیں دیا۔ لیکن اب نک جونس کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ یہ بتاتے نظر آ رہے ہیں کہ انہوں نے آج تک خود سے بڑی عمر کی کتنی خواتین سے محبت کی اور وہ کیوں بڑی عمر کی خواتین کو پسند کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک امریکی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے 25 سالہ گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے آج تک خود سے بڑی عمر کی کتنی خواتین سے ملاقاتیں کیں۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی شو میں ایک خاتون فون کرکے نک جونس سے سوال کرتی ہیں کہ آج تک وہ کتنی بڑی عمر کی خواتین سے مل چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نک جونس پہلے تو خاتون اور میزبان کے سوال پر ہنستے ہیں، بعد ازاں وہ جواب میں پہلے 30 سال بعد میں 33 سال اور آخر میں 35 سال کہتے ہیں۔ نک جونس کے مطابق انہوں نے خود سے بڑی عمر کی خواتین سے ہی محبت کی ہے۔ وہ وضاحت کرتے ہیں کہ وہ اس لیے بڑی عمر کی خواتین کو پسند کرتے ہیں، کیوں کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں‘۔ یہ پروگرام رواں ماہ جولائی کے آغاز میں نشر کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو اب وائرل ہو رہی ہے۔

https://www.instagram.com/p/BlTjMSBlB3k/?utm_source=ig_embed

بھارتی و امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ نک جونس کا 35 سال کا اشارہ پریانکا چوپڑا کی جانب تھا۔ تاہم تاحال اس پرانی ویڈیو پر نک جونس نے کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی پریانکا چوپڑا نے اس حوالے سے کوئی بات کی ہے۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ تک منگنی کرلیں گے، جس کے بعد آئندہ 2 سال کے اندر دونوں کی شادی ہونے کا بھی امکان ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
People's Party caravan democracy welcomed in Qasur
Previous Post پیپلزپارٹی کے کارروان جمہوریت کا قصور میں پُرتپاک استقبال
Next Post میاں صاحب: چند ماہ پہلے تو ہماری آواز آپ نہیں سنتے تھے مگر اب جبکہ آپ اڈیالہ جیل میں ہیں تو آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے آپ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کیو ں کی ؟ اقلیتی سیاستدان ڈاکٹر رمیش کمار کا نواز شریف اور مریم نواز کے نام خط منظر عام پر آگیا
Mian Sahib: A few months ago, our voice did not listen to you but now while you are in Adela jail, I want to tell you that I have left you to join the Tehrik-e-Insaf. The minority politician, Dr. Ramesh Kumar, Nawaz Sharif and Mary Nawaz's name letter came to normal

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.