counter easy hit

نکاراگوا: پرتشدد احتجاج کے دوران 30افراد ہلاک

نکاراگوا میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی لاطینی امریکی ملک نکاراگوا میں بدھ کے روز سے پینشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

Nicaragua: 30 people were killed during violent protestsان مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ مظاہروں کی آڑ میں مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نکاراگوا میں سینٹر فار ہیومن رائٹس کااس حوالے سے کہنا ہے کہ مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی درست تعداد کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نکاراگوا: پرتشدد احتجاج کے دوران 30افراد ہلاک
مظاہروں کے دوران مختلف دکانوں سے لوٹ مار کرکے سامان گاڑیوں میں لادا جارہا ہے جبکہ کچھ افراد پیدل بھی لوٹ کا سامان لے کر جارہے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں

نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران لائیو رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک صحافی بھی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہوچکا ہے۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق صرف مظاہرین کے خلاف لڑنے والے چند گروپ اور پولیس ہی کے پاس ہتھیار موجود تھے۔

نکاراگوا: پرتشدد احتجاج کے دوران 30افراد ہلاک

مظاہرے حکومت کی جانب سے ملازمین کی کم پنشن اور زیادہ ٹیکسوں کے نفاذ کے منصوبے کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔