کراچی کےعلاقے منگھوپیر میں کم سن رابعہ کوزیادتی کےبعد قتل کرنیوالے گرفتار 3 ملزمان کو 2 گواہوں نے روبرو شناخت کرلیا، ملزم فضل نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول رابعہ کو بلوچ گوٹھ میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ رابعہ کو اورنگی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا، جبکہ ملزم نے زیادتی کےمقام کی نشاندہی بھی کردی۔
ملزم نے رابعہ کو بلوچ گوٹھ میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، عدالت میں 2 گواہو ں نے پولیس کے روبرو تینوں گرفتار ملزمان کو شناخت کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے2 عینی شاہدین سے رابطہ کرلیا ہے، ملزم فضل محمد کی نشاندہی پر فقیر محمد کو گرفتار کیا گیا، تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔








