counter easy hit

خبر نے دل خوش کردیا

News delighted the heart

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وزیرِ مملکت برائے محصولات حماد اظہر آج اپنی حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ پیش کررہے ہیں، بجٹ کا حجم 67 کھرب روپے رکھا گیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لیے 1800 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب رکھا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کا خسارہ 3560ارب روپے ہوگا۔بجٹ میں وفاقی وزراؤں کی تنخواؤں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 اور 22 کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ چارلاکھ سالانہ آمدن والوں کو انکم ٹیکس دینا ہوگا۔وزیرمملکت حماداظہر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کامجموعی قرضہ 31000ارب روپےہے، کمرشل قرضے سود پر لئے گئے ،بیرونی قرضوں کا حجم ضرورت سے زیادہ تھا،جاری کھاتوں کاخسارہ20ارب ڈالراورتجارتی خسارہ32ارب ڈالرتھا۔بجلی کےنظام کاقرضہ 1200ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔ماضی میں روپےکی قدرمستحکم رکھنےکیلئےاربوں ڈالرجھونکےگئے ستمبر2017میں روپیہ گرنے لگا ترقی کا زور ٹوٹ گیا، سرکاری اداروں کاخسارہ1300ارب روپےرہا۔امپورٹ ڈیوٹی میں اضافےسےتجارتی خسارےمیں کمی ہوئی۔وزیراعظم پراعتمادکےباعث ترسیلات زرمیں2ارب ڈالرکااضافہ ہوا،12ارب ماہانہ گردشی قرضےمیں کمی آئی۔ دوست ممالک سے 9.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملی ۔صنعتی اوربرآمدی شعبےکورعایتی نرخوں پربجلی،گیس فراہم کی گئی حکومتی اقدامات کےباعث برآمدات میں اضافہ ہوا۔آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کامعاہدہ ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف بورڈکی منظوری کےبعدمعاہدےپرعملدرآمدہوگا،آئی ایم ایف معاہدےکےبعداضافی امدادبھی میسرآئےگی ۔مالیاتی نظم وضبط کےباعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ۔سعودی عرب سےمؤخرادائیگی پرتیل کی سہولت حاصل ہوئی،اگلےسال تیل کی درآمدی بل میں اگلےسال مزیدکمی آئیگی۔95ترقیاتی منصوبےمکمل کرنےکیلئےفنڈز جاری کئےگئے۔اسٹیٹ بینک کومزیدخودمختاری دی گئی ہے ، افراط زر کو مانیٹری پالیسی کےذریعے قابو کیاجارہاہے۔ سنگل ٹریژری اکاؤنٹ بنایا گیاہے،145ارب روپےکےریفنڈزجاری کئے۔گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث بد ترین نتائج سامنے آئے، ٹیکس بیس میں 9 فی صد کمی ہوئی، ٹیکس اقدامات وسط مدتی پالیسی کا حصہ ہیں، ٹیکس چھوٹ اور مراعات میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website