counter easy hit

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا ہے جو ان دنوں اپنی رپورٹ مرتب کر رہی ہے۔

New Zealand's visit to Pakistan security agency contactپاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ ابھی مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ خود مرتب کرا رہا ہے اور سیکیورٹی رپورٹ کے لیئے اسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا ہے جو اس وقت فیکا کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ سامنے آئے گی کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔