counter easy hit

نوازشریف کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

نواز شریف نے آئین پاکستان کے ساتھ اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، سندھ اسمبلی میں نوازشریف کے بیان کے خلاف مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔

Approved resolution in Sindh Assembly against Nawaz Sharifسندھ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارد اد کے متن کے مطابق نوازشریف کا بیان ملکی سلامتی و خود مختاری پر کاری ضرب ہے ،وہ قوم سے معافی مانگیں۔

قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ضیا لنجار نے پیش کی ،جس میں کہا گیا ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی ہے ۔

قرارداد کے متن کے مطابق نوازشریف نے آئین پاکستان کے ساتھ حلف کی خلاف ورزی کی ہے ،پورا ایوان ان کے بیان کی مذمت کرتا ہے ،سابق وزیراعظم اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔