counter easy hit

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ماں بن گئیں، بچی کو جنم دیدیا

ہملٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن ماں بن گئیں اور بچی کو جنم دیا ہے۔

New Zealand's Prime Minister became a mother, gave birth to a childغیرملکی میڈیا کے مطابق مس آرڈرن نے خود ہی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بچی کی پیدائش کا اعلان کیا اور بتایاکہ پونے پانچ بجے شام کو بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 3.31 کلو گرام ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’سب کچھ ٹھیک ہوگیااور آکلینڈ سٹی ہسپتال کی ٹیم کا شکریہ ‘۔انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سابق وزیراعظم ہیلن کلارک نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈ کے لیے یہ دن بہت اہم ہے ، واقعی ، وہ دونوں ماڈرن والدین ہیںاور نیوزی لینڈ کی نوجوان نسل کے لیے ایک عمدہ مثال ، جیسندرا نے اسے اپنے طریقے سے نمٹایا اوریہ بڑی مثال ہے ‘۔

گرین پارٹی کے رہنماءمارامہ ڈیوڈسن نے کہاکہ اپنے دور وزارت میں وزیراعظم کیلئے بچی کو جنم دینا نیوزی لینڈ اور بالخصوص خواتین کیلئے ایک اہم موقع ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جسندرا سے قبل پاکستان کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو بھی اپنی وزارت کے دوران بچی کو جنم دے چکی ہیں، 1988ء میں وزیراعظم منتخب ہونیوالی بے نظیر نے 1990ء میں اپنی دوسری اولاد کو جنم دیاتھا۔ ان سے قبل ملکہ الیزبیتھ ٹو بھی 1960ء میں شہزادہ اینڈریو اور 1964ءمیں شہزادہ ایڈوارڈ کو جنم دے چکی ہیں، وکٹوریہ کی ملکہ کیتھرین اور سیلیوپترا بھی اپنی حکمرانی کے دنوں میں مائیں بنی تھیں۔