counter easy hit

دورہ زمبابوے :قومی ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا

لاہور; دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ فاسٹ بائولر محمد عامر کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دورہ زمبابوے Zimbabwe tour: National team will be announced soonمیں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کی۔ قومی ٹیم کا مختصر کیمپ 25 جون سے لگے گا اور 28 جون کی رات قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کسی ایک سکواڈ میں آرام دیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔زمبابوے میں پاکستان اور آسٹریلیا سمیت سہ ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شیڈول ہے جس کے بعد گرین شرٹس نے میزبان ملک کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔