counter easy hit

نیوزی لینڈ کے جوڑے کی قلعے نماننھے موبائل گھر میں رہائش

New Zealand couple'

New Zealand couple’

ویلنگٹن……..وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ہوئے پْرآسائش گھروں میں رہنے کا خواب کون نہیں دیکھتالیکن نیوزی لینڈ کے ایک جوڑے نے اپنے شاندار گھر کو خیرباد کہتے ہوئے قلعے سے مشابہہ ایک انتہائی چھوٹے سے گھر میں رہائش اختیار کر لی ہے۔
ان میاں بیوی نے بڑھتے ہوئے اخراجات سے تنگ آکر ایک ایساانوکھا گھرتعمیر کر لیا ہے جو محض 28فٹ لمبا اور 8سے9فٹ چوڑا ہے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔140اسکوائرفٹ پر پھیلے اس گھر میں دروازے، کھڑکیاں، ڈرائنگ روم، بیڈروم، کچن، الماری اور باتھ روم بھی موجود ہیں۔ دو میناروں سے سجے عالیشان قلعے کی طرز پر بنے اس گھر کی نچلی جانب ٹائر بھی نصب کیے گئے ہیں جنکی مدد سے اسے ضرورت کے تحت حرکت دے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی باآسانی منتقل کیا جا سکتا ہے۔اس جوڑے نے سادہ طرزِ زندگی اپناتے ہوئے ناصرف اپنے ماہانہ اخراجات میں واضح کمی کی ہے بلکہ پریشانیوں سے محفوظ ایک نہایت پر سکون زندگی بھی بسر کررہے ہیں۔