counter easy hit

نیویارک: تعمیراتی کام کرنیوالی 5 سوفٹ بلند کرین زمین بوس

New York: Construction

New York: Construction

نیویارک………نیویارک میں تعمیراتی کام کرنے والی 5 سو فٹ بلند کرین زمین بوس ہوگئی، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں تعمیراتی کرین گرنے کا حادثہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کےقریب علی الصباح پیش آیا، ورتھ اسٹریٹ اور براڈ وے کےسنگم پر ٹنوں وزنی کرین سڑک پر گری اور کرین کے نیچے متعدد گاڑیاں دب گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت کچھ گاڑیوں میں لوگ موجود تھے۔