counter easy hit

نئے برس کی پہلی انسداد پولیو مہم ،آغاز آج سے ہوگا

New year's first campaign today

New year’s first campaign today

کوئٹہ …..نئے سال کی پہلی انسداد پولیو مہم آج سے بلوچستان، فاٹا اور فرنٹیئر ریجنز میں شروع ہو رہی ہے۔کوارڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹربلوچستان ڈاکٹر سیف رحمان نےبتایا کہ مہم کےدوران 6 ہزار 6 سو 3 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 796 طے شدہ مقامات ہوں گے، 4 روزہ مہم کے دوران رضاکار اور طبی عملہ پانچ سال تک کے 24 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گا، جبکہ 55 ہزار افغان مہاجرین کےبچوں کو بھی انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پشاور کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر فاٹا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاٹا اور فرنٹیئر ریجنز میں یہ مہم 11 جنوری سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔ تاہم اس کے علاوہ باقی جگہوں پر یہ مہم چار روزہ ہوگی۔ جس کے تحت پانچ سال سے کم عمر کے 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔