counter easy hit

تھرمیں غذائیت کی کمی ،مزید3 بچے جاںبحق،تعداد31ہو گئی

children killed, to 31

children killed, to 31

تھرپارکر…….تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ سنگین صورتحال اختیار کرتاجارہا ہے،غذائیت کی کمی کےباعث آج 3 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے،رواں ماہ انتقال کرجانے والےبچوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
تھر میں بچوں کی اموات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر امدا د باہمی علی حسن ہنگورجو نے مٹھی کا دورہ کیا جہاں انہیں کمشنر میرپورخاص نے بریفنگ دی تاہم دوران اجلاس اس وقت صورتحال تبدیل ہو گئی جب انہوں نے مختیار کار وں کی سرزنش کی ۔اُن کا کہنا تھا کہ مقامی ریونیو کے عملے نے خشک سالی کے متعلق غلط رپورٹیں پیش کیں جس سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری کھیہل داس کوہستانی نے بھی سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا۔